پشاور میں رواں سال کے دوران ہونے والے سات خود کش حملوں کی تحقیقات بند کر دی گئی

جمعرات 6 نومبر 2014 23:16

پشاور میں رواں سال کے دوران ہونے والے سات خود کش حملوں کی تحقیقات بند ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں رواں سال کے دوران ہونے والے سات خود کش حملوں کی تحقیقات بند کر دی گئی ہیں ۔ تحقیقات ختم ہونے کے باعث خود کش حملوں میں کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں تبلیغی مرکز میں ہونے والے پراسرار بم دھماکے کی تحقیقات بھی مکمل نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

تبلیغی مرکز میں ہونے والے دھماکے میں چھ افراد شہید ہوئے تھے ۔ پشاور کے علاوہ سوات کے تبلیغی مرکز میں بھی دھماکہ ہوا تھا ۔ جبکہ اس کے علاوہ صوبائی دارلحکومت پشاور کے دو سینماء گھروں ، شیر شاہ سوری روڈ پر ہونے والے خود کش حملے سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والے خود کش حملوں کی تحقیقات مکمل نہیں ہو سکی تحقیقاتی اداروں نے اپنے آپ کو چھڑانے کے لئے فرضی طورپر اقدامات کئے ۔ خود کش حملوں میں خود کش حملہ آوروں کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :