تھر کی کشیدہ صورتحال: پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ اور منظور وسان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 6 نومبر 2014 22:08

تھر کی کشیدہ صورتحال: پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ اور منظور وسان کو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2014ء) صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر میں شدید غذائی قلت کی صورتحال پیدا ہونے پر پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل منظور وسان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں ان سے تھر کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں سندھ حکومت کی ناکامی پر جواب دہی کی گئی ہے۔ یہ نوٹس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔