NA-122میں دھاندلی کی تحقیقات: ووٹو ں کی دوباری گنتی اور بیلٹ پیپرز چیک نہیں ہوں گے

جمعرات 6 نومبر 2014 21:58

NA-122میں دھاندلی کی تحقیقات: ووٹو ں کی دوباری گنتی اور بیلٹ پیپرز چیک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ عدالتی ٹربیونل نے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق تحقیقات کے دوران صرف ووٹوں کی کاؤنٹر فائل اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہو گی ۔

(جاری ہے)

قواعد و ضوابط میں طے کیا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ووٹوں کی دوبارہ گنتی یا بیلٹ پیپرز کی چیکنگ نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے اس حلقے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کامیاب ہوئے تھے تاہم عمران خان کی طرف سے دھاندلی کے الزمات پر نتائج چیلنج کئے گئے تھے جبکہ یہ حلقہ ان چار اہم حلقوں میں بھی شامل ہے جن کا آڈٹ کرواناتحریک انصاف کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔