39سالوں سے خسارے میں جانے والے ریلوے کو ہم اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، خواجہ سعد رفیق
جمعرات 6 نومبر 2014 21:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 39سالوں سے خسارے میں جانے والے ریلوے کو ہم اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ریلوے کی بحالی کے لئے تین سال درکار ہیں ڈیڑھ سال کا کا عرصہ کامیابی کے ساتھ گزر گیا 2013-14ء کے درمیان ریلوے نے چوبیس ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا رواں سال کے دوران امید ہے کہ تیس ارب روپے کاریونیو حاصل کرلینگے ۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ جب ہم نے ریلوے کا چارج سنبھالا تو اس وقت ریلوے میں اقربا پروری لوٹ مار اور کام نہ کرنے کا رواج تھا ہم نے ریلوے کا چارج سنبھالتے ہی ریلوے کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے بہترین اور ایماندار افسران کا تقرر کیا افسران اور ملازمین کی تقرری ، پوسٹنگ میرٹ پر کی افسران ہفتے کے دن چھٹی نہیں کرتے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہم نے ریلوے کے کرایوں میں کمی کی ہے جس کی وجہ سے ریلوے میں مسافروں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 55لاکھ کا اضافہ ہوا کئی نئی ٹرینوں میں اضافے کے علاوہ نئے پروجیکٹس ، کول ٹرانسپورٹیشن برائے پاور پلانٹ ، نئے ریل لنک ، اسلام آباد سے مظفر آباد براستہ مری ریل لنک اور پاک چائنا اکنامک کوریڈور پر کام شروع کردیا ہے 135 لوکو موٹو ،1029 مسافر کوچز ، 4026 فریٹ ویگنز ، 67پاور وینز اور 43 ڈائننگ کاروں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد رواں دواں کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے آرگنائزیشنل ریسٹریکچرنگ کیلئے سیاست سے مکمل پاک نظام اور انتظامی اصلاحات کے علاوہ آئی ٹی اور لیگل ڈائریکٹوریٹ آف پاور ریونیو بڑھانے کیلئے پسنجر اور فریٹ سیکٹر میں کام جاری ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی قابضین سے ریلوے نے 518 ایکڑ ااراضی خالی کروا ہے اور مسافروں اور سٹاف کی انشورنش کا معاہدہ پوسٹل لائف انشورنس کے ساتھ آخری مراحل میں ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کلچرل ہیریٹیج اور ریلوے میوزیک کی حفاظت اور ترویج کیلئے بھی کئی اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کی بہتری سکیورٹی حفاظتی اقدامات پر بھی کام کیا جارہا ہے ریلوے کو کئی مشکلات کا سامنا بھی ہے جن میں مرحوم ملازمین کے ورثاء کیلئے مالی امداد ، حکومتی ادارے سے وصولی ،ریلوے کی زمین پر غیر قانونی قابضین سرکاری ادارے و غیر سرکاری افراد شامل ہیں ۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید بتایا کہ ریلوے مستقل میں کراچی سرکلر ریلوے کول ٹرانسپورٹیشن یونٹ ، لوکو موٹیو رسالپور فیکٹری ، سلیپر فیکٹری کوٹری اورکیرج فیکٹری اسلام آباد کو پہلے سے بہتر بنانے پر بھی کام جاری ہے اس کے علاوہ کراچی تا پشاور میں مین لائن کی بہتری اور کوئٹہ سے پشاور براستہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر وغیرہ شامل ہے کوئٹہ تافتان ریلوے لائن پشاور جلال آباد لنک کی تعمیر حویلیاں خنجراب چمن سپین بلدک قندھار کے پروجیکٹس پر کام کا ارادہ ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے مزید بتایا کہ ریلوے پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ کے تحت فیکٹریوں میں ڈائننگ کار برانڈنگ اور اپ گریڈیشن آف سٹینشز کول ٹرانسپورٹیشن پر بھی کام کا ارادہ رکھتی ہے ۔ وزیراعظم نے ریلوے کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں ریلوے کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.