صرف ”ونڈے اولڈ ہوں“ ایک ہی دن پرانا ہوں،اس لئے اعداد و شمار پیش کرنے سے قاصر ہوں، مصدق ملک ،وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی و ترجمان صحافیوں کے توانائی سے متعلق سوالات گول کر گئے

جمعرات 6 نومبر 2014 21:47

صرف ”ونڈے اولڈ ہوں“ ایک ہی دن پرانا ہوں،اس لئے اعداد و شمار پیش کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء ) وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی اور ترجمان وزیر اعظم آفس ڈاکٹر مصدق ملک نے صحافیوں کی جانب سے توانائی منصوبوں پر پوچھے گئے اعداد و شمار کے حوالے سے سولات کے جواب میں اتنا کہہ کر کہ میں تو صرف ”ون ڈے اولڈ ہوں“ ایک ہی دن پرانا ہوں،اس لئے اعداد و شمار پیش کرنے سے قاصر ہوں جلد تمام اعداد و شمار اور دستاویز میڈیا کو پیش کر دوں گاکہہ کر سوالات کو گول کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وفاقی کابینہ کے حوالے سے بریفنگ کے لئے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو ئی جب وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی اور ترجمان وزیر اعظم آفس مصدق ملک سے وہاں موجود صحافیوں نے بجلی کے بلوں ، گیس منصوبوں اور ترقیاتی منصوبوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے سوالات کئے تو انہوں نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ صرف اتنا کہا کہ وہ تو ”ون دے اولڈ ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ میں تو صرف ”ون دے اولڈ ہوں“ ایک ہی دن پرانا ہوں،اس لئے اعداد و شمار پیش کرنے سے قاصر ہوں تاہم جلد تمام اعداد و شمار اور دستاویز میڈیا کو پیش کر دوں گا۔ جس پر پریس کانفرنس کا ماحول کشت زعفران بن گیا اور تمام چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔