Live Updates

دھاندلی کی تحقیقات جسٹس (ر) کی سربراہی میں کرائی جائیں: عمران خان

جمعرات 6 نومبر 2014 21:47

دھاندلی کی تحقیقات جسٹس (ر) کی سربراہی میں کرائی جائیں: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2014ء) عمران خان نے دھاندلی کی تحقیقات جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد جیسے افراد سے کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں دھاندلی ثابت نہ ہوئی دھرنا چھوڑ کر گھر چلے جائیں گے۔ ورنہ وزیراعظم کا استعفی لے کر ہی جائیں گے۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خود دھاندلی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے والے شفاف انکوائری نہیں کرا سکتے۔

(جاری ہے)

تحقیقات حکومت نہیں بلکہ سپریم کورٹ کرے انکوائری کرنے والے ایسے غیر جانبدار لوگ ہوں جن پر سب کو اعتماد ہو۔ عمران خان نے کہا کہ باریاں لینے والوں نے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا جو مرضی کہہ لیں بھارتی وزیراعظم ایماندار شخص ہیں جو لوٹی ہوئی دولت واپس لا رہے ہیں ہمارے حکمرانوں کو بھی ان سے سیکھنا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں وزی راعلی سندھ کو کچھ پتا نہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹوکے نام پر سندھ کو لوٹا گیا۔ سندھ آصف زرداری کی جاگیر نہیں 21 نومبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :