گجرات پولیس کے تھانیدارنے قانون ہاتھ میں لے لیا۔ ملزم کو دوران تفتیش قتل کر دیا

جمعرات 6 نومبر 2014 21:37

گجرات پولیس کے تھانیدارنے قانون ہاتھ میں لے لیا۔ ملزم کو دوران تفتیش ..

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) گجرات پولیس کے تھانیدارنے ایک شخص کو دوران تفتیش حوالات میں قتل کر دیا. معلوم ہواہے کہ جھنگ کے رہائشی طفیل حیدر کا چند افراد کے ساتھ نامعلوم وجوہات پر جھگڑا ہو گیا، جس پر پولیس نے اسے دیگر افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا.

(جاری ہے)

دوران تفتیش اے ایس آئی سیدفرازنوید نے اسے پاس پڑی کلہاڑی کے وارکرکےقتل کردیا، ذرائع کے مطابق پولیس اور ملزم کے دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی، جس پر اے ایس آئی نے مشتعل ہو کر ملزم کو قتل کر دیا.

پولیس نے ملزم پر توہین صحابہ کا الزام عائد کیا ہے. اے ایس آئی نے واقعہ کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے،اطلاع ملنے پر ڈی پی او گجرات رائے اعجازاحمدنے ایس ایچ او تھانہ ملک عامر کو معطل کرکے اس کی جگہ یوسف تارڑ کو تھانہ سول لائن کا نیا ایس ایچ او لگادیاہے.

متعلقہ عنوان :