اسامہ بن لادن کوامریکی نیوی کمانڈو روب اونیل نے قتل کیا

جمعرات 6 نومبر 2014 20:53

اسامہ بن لادن کوامریکی نیوی کمانڈو روب اونیل نے قتل کیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی نیوی کمانڈو کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 2 مئی 2011 کی رات ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو گولی مارنے والے امریکی بحریہ کے کمانڈو کا نام روب اونیل ہے۔

(جاری ہے)

کمانڈو نے القاعدہ کے سربراہ کے سر میں تین گولیاں ماریں۔ راب نے اپنی مدت ملازمت کے 20 سال مکمل ہونے سے چار سال پہلے ہی فوج کی نوکری چھوڑ دی جس پر فوج کی طرف سے ملنے والے فوائد بند کر دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ فوائد بند ہونے پر اپنی خفیہ شناخت ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ رواں ماہ کے آخر میں امریکی ٹی وی فوکس نیوز پر اس کا تفصیلی انٹرویو بھی نشر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :