ایمریٹس کے سیالکوٹ کیلئے فصائی سروس کے آغاز کا ایک سال مکمل ہوگیا
جمعرات 6 نومبر 2014 20:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) ایمریٹس کے سیالکوٹ کیلئے فصائی سروس کے آغاز کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے ۔ ایمریٹس نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران سیالکوٹ خطے میں مسافر اور کارگو پہنچانے کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں ۔ 2013 میں آپریشنز کے آغاز سے اب تک ایمریٹس نے 79 ہزار سے زائد مسافروں کو سفر کی سہولیات فراہم کیں۔ اس روٹ پر تقریبا 80 فیصد لوڈ کی ضروریات کو پورا کیا جبکہ اس روٹ پر 2400 ٹن کارگو کی بھی نقل و حمل ہوئی۔
ایمریٹس کے شمالی افریقہ اور مغربی ایشیا کے وائس پریذیڈنٹ برائے کارگو کمرشل جثیم سیف نے بتایا کہ جب ہم نے سیالکوٹ کیلئے پروازیں شروع کیں تو ہمارے اولین مقاصد میں سے ایک مقصد یہ تھا کہ خطے کی معیشت میں اضافے کیلئے کارآمد بن کر باسہولت کارگو خدمات فراہم کی جائیں، اس روٹ پر ہماری کارکردگی شاندار رہی۔(جاری ہے)
یہاں سے انتہائی زیادہ حجم کا کارگو یورپ، امریکہ اور افریقہ کی اہم مارکیٹوں میں بذریعہ دبئی پہنچایا گیا۔
ایمریٹس سیالکوٹ سے ہفتہ وار بنیادوں پر چار پروازیں آپریٹ کرتا ہے جس میں ایئربسA330-200 طیارے کی پرواز بھی شامل ہے۔ اس پرواز میں بزنس کلاس کیلئے 54 نشستیں جبکہ اکانومی کلاس کیلئے 183 نشستیں مختص ہیں۔ یہ طیارہ ایک پرواز کے دوران 17 ٹن کارگو بھی اپنے ہمراہ لے جاسکتا ہے جس کے باعث خطے میں تجارتی مواقع بڑھ رہے ہیں۔ باہر بھیجے جانے والے سامان میں جلد خراب ہونے والی اشیاء جیسے گوشت، پھل، سبزیاں، سائنسی اور جراحی کا سامان، آلات موسیقی، کھیلوں سے متعلق سامان، چمڑے سے تیار اشیاء ، ٹیکسٹائل، کپڑے اور دست کاری کا سامان شامل ہے ۔ اس کے علاوہ درآمدات میں ذاتی نوعیت کا سامان، گھریلو اشیاء ، ٹیکسٹائل، کپڑے، الیکٹرانکس، آٹو اسپیئر پارٹس اور کیمیائی مصنوعات شامل ہیں۔ سیالکوٹ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے۔ یہ لاہور سے 125 کلومیٹر شمال کی ضانب واقع ہے اور گجرات، سیالکوٹ اور گجرانوالہ کی برآمدی تکون برآمدات کیلئے ایک متبادل راہداری ایمریٹس کے صارفین کوفراہم کرتی ہے۔ سیالکوٹ شہر کھیلوں، ملبوسات، آلات جراحی، کٹلری، سیرامکس اور لیدر گارمنٹس کی تیاری کے حوالے سے مشہور ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.