سگیاں میں تیز رفتار بس وین سے ٹکرا گئی ، 4 افراد جاں بحق ، درجن سے زائد زخمی

جمعرات 6 نومبر 2014 11:07

سگیاں میں تیز رفتار بس وین سے ٹکرا گئی ، 4 افراد جاں بحق ، درجن سے زائد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) لاہورکےعلاقے سگیاں میں مسافربس اوروین میں تصادم سے چارافرادجاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے، کئی افرادکی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیور اپنی گاڑیوں پر قابو نہ پاسکے ، زور دار ٹکر کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، حادثے کے نتیجے میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا ، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دی ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کی مغفرت کی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :