وزیراعظم نوازشریف کی مسجداقصیٰ پراسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت

بدھ 5 نومبر 2014 23:11

وزیراعظم نوازشریف کی مسجداقصیٰ پراسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے مسجداقصیٰ پراسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم کانوٹس لے ،فلسطینیوں پرمظالم کے خلاف ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ہے ،اسرائیل نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔مسجداقصیٰ پراسرائیلی حملہ دہشتگردی ہے ۔اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم کانوٹس لے ۔