واہگہ بارڈر پر تین روز سے معطل رہنے والی سرگرمیاں دوبارہ بحال

بدھ 5 نومبر 2014 23:01

واہگہ بارڈر پر تین روز سے معطل رہنے والی سرگرمیاں دوبارہ بحال

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر پر تین روز سے معطل رہنے والی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی گئیں جبکہ پولیس چیک پوسٹوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور کے واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے بعد معطل ہونے والی تجارتی سرگرمیاں ایک بار پھر سے بحال ہوگئیں اور دوبارہ ٹرکوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ واہگہ بارڈر پر پہلے دو چیک پوسٹیں تھیں لیکن اب پولیس کی چار چیک پوسٹیں بنا دی گئی ہیں جہاں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور ڈرائیور کے قواعد وضوابط معلوم کرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی دوسری جانب واہگہ بارڈر کے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا اور وہاں سے چھ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔