Live Updates

سونامی 21 نومبر کو لاڑکانہ پہنچے گا، عمران خان

بدھ 5 نومبر 2014 22:12

سونامی 21 نومبر کو لاڑکانہ پہنچے گا، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2014ء) عمران خان نے 21 تاریخ کو لاڑکانہ میں سونامی کے پہنچنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت مزید کم ہونی چاہئے، اسپیکر صاحب اسٹے آرڈر کے پیچھے نہ چھپیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 21 نومبر کو سونامی لاڑکانہ پہنچے گا، 30 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع اکھٹا ہوگا، حکومت 30 تاریخ سے پہلے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی مزید کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اسٹے آرڈر کے پیچھے نہ چھپیں، دو روز بعد این اے 122 کا کیس عدالت میں چلے گا، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ حلقہ کھلے، قوم نے حق پر کھڑے رہنے کا فیصلہ کرلیا، ہمیں ہار بھی نہیں ہراسکتی، قربانیوں کے بغیر کوئی قوم نہیں بنتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :