کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ نے سیاسی رہنماﺅں پر حملوں کی ہدایات جاری کر دیں

بدھ 5 نومبر 2014 21:59

کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ نے سیاسی رہنماﺅں پر حملوں کی ہدایات ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2014ء) کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ نے معروف سیاسی شخصیات پر حملے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کرائسس سیل مینجمنٹ کو موصول ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ نے دہشت گرد کمانڈر شاکر کو اہم سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرنے کا اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس رپورٹ میں بھی انکشاف ہوا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں کو حملے کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔سیکورٹی اداروں نے اس حساس معاملے میں سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کا بھی احکامات جاری کیے ہیں۔