بلاول نے ’گو نواز گو‘ اور ’ گو ضیاءکا بچہ گو‘ کے نعرے تلے لانگ مارچ کی دھمکی دے دی

بدھ 5 نومبر 2014 21:59

بلاول نے ’گو نواز گو‘ اور ’ گو ضیاءکا بچہ گو‘ کے نعرے تلے لانگ مارچ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے قومی احتساب بیورو کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند نہ کیں تو وہ ایک اصلی لانگ مارچ کریں گے جس میں ’گو نوا ز گو‘ اور ’گو ضیاءکا بچہ گو‘ کے نعرے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیب کو اداروں کے اندر احتساب کے لئے استعمال کیا جائے اور اگر حکومت کو احتساب کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنے وزراءکے احتساب سے شروع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنانا بند کرے۔

متعلقہ عنوان :