ڈالر ایک بار پھر 103 روپے کا ہوگیا ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ، یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان

بدھ 5 نومبر 2014 20:42

ڈالر ایک بار پھر 103 روپے کا ہوگیا ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے روپے کی قدر گرگئی جس کے بعد ڈالر ایک بار پھر 103 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ، یورو اور برطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 102.95 روپے سے بڑھ کر 103 روپے ہوگئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر5 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 102.85 روپے سے کم ہوکر 102.80 روپے اور قیمت فروخت 103.05 روپے سے کم ہوکر 103 روپے ہوگئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 129 روپے سے کم ہوکر 128.50 روپے اورقیمت فروخت 129.25 روپے سے کم ہوکر 128.75 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاوٴنڈ کی قدر میں بھی 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت خرید 164.50 روپے سے کم ہوکر 164 روپے اور قیمت فروخت 164.75 روپے سے کم ہوکر 164.25 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قدر 5 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 28.20 روپے سے بڑھ کر 28.25 روپے ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.50 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :