لاہور ہائی کورٹ ، انٹرنیٹ پرصارفین کو اشیاء کی مفت تشہیر کی سہولت دینے والی بھارتی ویب سائٹ او ایل ایکس ڈاٹ کام پرپاکستان میں پابندی لگانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی

بدھ 5 نومبر 2014 20:42

لاہور ہائی کورٹ ، انٹرنیٹ پرصارفین کو اشیاء کی مفت تشہیر کی سہولت دینے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ پرصارفین کو اشیاء کی مفت تشہیر کی سہولت دینے والی ویب سائٹ "او ایل ایکس" پرپاکستان میں پابندی لگانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ،لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستانی او ایل ایکس ڈاٹ او آر جی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے ایک پاکستانی کمپنی سے ڈومین حاصل کررکھی ہے جس کا سرور امریکہ سے آپریٹ کیا جاتا ہے ، انکی کمپنی کے ٹریڈ مارک پر نام او لیکسیئن لکھا ہوا ہے مگر نام کی مشابہت کو بنیاد بنا کر بھارتی کمپنی نے امریکہ میں اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے انکی ڈومین بند کرا دی، پاکستانی کمپنی کے مطابق نام تبدیل کرانے کے باوجوبھارتی ویب سائٹ انکی ڈومین دوبارہ بند کرانے کی دھمکیاں دے رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان آج تک بڑے سائز کا سرور تیار نہیں کر سکا اور درخواست گزار پاکستانی کمپنی امریکہ کے انٹرنیٹ سرور کی خدمات لینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کمپنی کے مطابق وہ حکومت پاکستان کو باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ بھارتی ویب سائٹ پاکستانی حکومت کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کرتی ، بھارتی کمپنی کا پاکستان میں کاروبار عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا بھارتی ویب سائٹ کو پاکستان میں بند کرنے کا حکم دیا جائے ،ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے بھارتی ویب سائٹ او ایل ایکس ڈاٹ کام پرپاکستان میں پابندی لگانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :