عوام اسلامی خوشحال پاکستان کیلئے ازسرنوتحریک پاکستان کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ،سراج الحق

پیر 3 نومبر 2014 23:03

عوام اسلامی خوشحال پاکستان کیلئے ازسرنوتحریک پاکستان کی جدوجہد میں ..

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام اسلامی خوشحال پاکستان کیلئے ازسرنوتحریک پاکستان کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ،بلوچستان کو سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ،زرعی ،معاشی اور معدنی وسائل سے مالامال علاقہ پسماندگی کی تصویر بنی ہوئی ہے، جماعت اسلامی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکال کر امن ترقی اور خوشحالی دینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، جرگے سے عوام کے مسائل حل کر ینگے، خشک سالی ،غربت اور بیروزگاری بلوچستان کیلئے بحران بن گئے ہیں ،معاشی خوشحالی دینے کیلئے صوبے کو معاشی آئینی حقوق دینا ہونگے،عوام جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شامل ہوکر عدل وانصاف کی اسلامی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کریں، مسلسل پسماندگی ،محرومی، غربت اور بیروز گاری کی وجہ سے علاقہ اب آتش فشاں کے دہانے پر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی کے علاقے کلی درگئی میں قبائلی راہنما محمد نعیم کدیزئی کے رہائش گاہ پرعشائیہ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے دپٹی جنرل سیکرٹری محمد اصغر خان ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم،آصف لقمان قاضی ،امیر صوبہ عبدالمتین اخوند زادہ ،بشیراحمدماندائی ، حاجی عبدالکریم کدیزئی ودیگر صوبائی وضلعی راہنما بھی موجودتھے ۔

سراج الحق نے مزید کہاکہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے اگر عوام کے حقیقی مسائل حل کردیتے تو یہ علاقے اتنی غربت وپسماندگی کے شکار نہ ہوتے افغانستان میں نیٹوافواج کی موجودگی نے بلوچستان کے حالات بھی خراب کر دیے ہیں صوبے کی شاہراہوں ،تعلیمی اداروں ،زرعت ،صحت کے اداروں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے زرعی علاقے میں بجلی،روڈ ،پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلات خراب ہورہے ہیں ،نوجوانوں کوروزگار اور تعلیم کے مواقع نہیں دیے جارہے ۔

حالات کا تقاضا ہے کہ صوبے کے عوام ،نوجوانوں کی بات کو سنی ا ن سنی کرنے کی بجائے مرکزی حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر توجہ دیں عوام الناس نوجوان 21نومبر کے مرکزی اجتما ع عام میں بھر پور شرکت کریں تاکہ اسلامی وخوشحال پاکستان کی تحریک کا منظم اندازمیں آغازکیا جائے۔ ہم صوبے کے مسائل، مشکلات اور محرومیوں کے ازالے کیلئے عوام کو منظم کر رہے ہیں حکومت پانی کی کمی کیلئے ڈیم ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور قیمتی معد نیا ت کا عوا م کے مفاد میں استعمال کرنے کیلئے منصوبہ بندی کریں بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے جن میں سونے ،کوئلے ، گیس کے بے پناہ ذخائر ہیں۔

بلوچستان انتہائی اسٹرٹیجک جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے اس کے باوجود آج بھی بہت سے علاقوں میں تعلیم اور صحت تودور کی بات ہے حکومت ان کیلئے پینے کے صاف پانی کا انتظام بھی نہیں کر رہی تو عوام ان حالات میں کیا کریں جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :