راولپنڈی ،دربار سخی شاہ چن چراغ سے10-12 فٹ اژدھا برآمد، ریسکیو 1122 نے نایاب اژدھے کو پکڑ لیا

پیر 3 نومبر 2014 22:25

راولپنڈی ،دربار سخی شاہ چن چراغ سے10-12 فٹ اژدھا برآمد، ریسکیو 1122 نے نایاب ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء ) راولپنڈی کے معروف مذہبی مقام شاہ چن چراغ سے 10-12 فٹ طویل اژدھا برآمد ہوا، پیر کے روز راولپنڈی میں دربار سخی شاہ چن چراغ میں موجودچند افراد کی نظر اس10-12 فٹ طویل اژدھے پر پڑی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ موقع پر پہپنچ کر ریسکیو 1122 کے اراکین نے طویل کاوشوں کے بعد اژدھے کو پکڑلیا اور اس کو ایک سفید بوری میں بند کر کہ کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ساتھ لے گئے، جب اثدھے کو اٹھایا گیا تو اس کی لمبائی ریسکیو 1122 کے دس افراد کے برابر تھی۔

(جاری ہے)

دربار شاہ چن چراغ میں آجکل محرم الحرام کے سلسلے میں باقائدگی سے مجالس عزاء کا انعقاد ہو رہا ہے تاہم حیرت انگیز طور پر اس اژدھے کے ہاتھوں دربار پر آنے والے زائرین بالخصوص خواتین اور بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،خیال کیا جا تا ہے کہ اس نایاب اژدھے کو کسی چڑیا گھر میں چھوڑا جائے گا ۔واضح رہے کہ اژدھے سانپوں کی وہ قسم ہیں کہ جن میں زہر نہیں ہوتا اور وہ اپنے شکار کو زندہ نگل لیتے ہیں تاہم نگلنے سے قبل وہ اپنے شکار کے گرد لپٹ کر اس کودم گھتنے کے باعث اس کو بیہوش کر دیتے یا اکثر اس کی ہڈیاں توڑ دیتے ہیں۔