واہگہ بارڈر پر خودکش دھماکے کے بعد ایک اور خودکش جیکٹ برآمد،سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی کوپیش کردی گئی
پیر 3 نومبر 2014 22:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء)واہگہ بارڈر پر خودکش دھماکے کے بعد پھر خودکش جیکٹ برآمدہوئی ہے جس کے بعد سرچ آپریشن وسیع کردیاگیا ہے۔سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی کوپیش کردی گئی ہے۔شہبازشریف نے تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی۔مرنیوالے 43افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔گذشتہ شام واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھ کرآنیوالوں پر خودکش حملے میں 59افراد کی موت کے بعد شہرکی فضاسوگوار ہے۔
مرنیوالوں کے رشتہ داراپنے پیاروں کے کھوجانے کے غم سے نڈھال ہیں۔واہگہ بارڈر پر سرچ آپریشن کے دوران گیٹ کے قریب سے خودکش جیکٹ برآمد ہونے پر سرچ کادائرہ کاروسیع کردیاگیاہے اورمشکوک افراد کی تلاشی کاعمل بھی جاری ہے۔(جاری ہے)
واہگہ بارڈر پر فضاانتہائی سوگوار ہے اورتجارتی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔خودکش دھماکے میں مرنیوالے افراد چار افراد کاپوسٹمارٹم جاری ہے۔
ایک بچی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔پیاروں کی لاشیں نہ ملنے پر میوہسپتال کے باہر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اورروتے ہوئے پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔سانحہ میں باغبانپورہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندا ن کے پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے جس سے علاقہ میں سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔سمندری سے تعلق رکھنے والے سات افراد کی نماز جنازہ صبح مسجدالقادسیہ میں اداکی گئی جس کے بعد ورثا میتیں سمندری لے گئے۔لاہور کے مختلفہسپتالوں میں زخمیوں کاعلاج جاری ہے۔دھماکے کے زخمی میوہسپتال ،سروسزہسپتال ،جنرل ہسپتال اورگھرکی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے جنرل ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ کوان کامفت اوربہترعلاج کرنے کی ہدایت کی۔ان کاکہناتھاکہ معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوپیش کردی گئی ہے اورانہوں نے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلی شہبازشریف نے جنرل ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اوران کوبہترعلاج فراہم کی ہدایت کی ان کاکہناتھاکہ معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔خود کش حملے کامقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کیاگیاہے،مقدمہ کالعدم تنظیم کیخلاف درج کیاگیاہے،جس میں 302، 7اے ٹی اے، 324،ایکسپلوسو ایکٹ 3/4 اور109سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.