مریدکے ، بھائی نے والدین کو ملنے آئی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا، اتفاقیہ گولی چل جانے کا ڈرامہ رچا دیا

پیر 3 نومبر 2014 22:11

مریدکے ، بھائی نے والدین کو ملنے آئی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا، اتفاقیہ ..

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) بھائی نے والدین کو ملنے آئی ہوئی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا اور اتفاقیہ گولی چل جانے کا ڈرامہ رچا دیا ۔مقامی پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مبارک کے رہائشی مبارک علی کی شادی شدہ بیٹی شکر گڑھ سے اپنے مہکے آئی ہوئی تھی کی اس کی اپنے بھائی طیب سے کسی بات پر ناچاقی ہو گی جس پر مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور اچانک گولی چل جانے کا ڈرامہ رچا دیا ۔پولیس نے جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :