تبلیغی جماعت کے نائب امیر مولانا جمشید علی خاں طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے

پیر 3 نومبر 2014 21:51

تبلیغی جماعت کے نائب امیر مولانا جمشید علی خاں طویل علالت کے بعد رضائے ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء )تبلیغی جماعت کے نائب امیر مولانا جمشید علی خاں طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی جائیگی۔تمام مکاتب فکرکا اظہار افسوس ۔مرحوم صوم وصلوة کے پابند انتہائی نیک سیرت انسان تھے ،متعدد افراد کو مشرف بہ اسلام کیا ،ساری زندگی اسلام کی تبلیغ اور امت مسلمہ کی بہتری کیلئے وقف کئے رکھی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام کی عالمی تحریک تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما اور مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے نائب امیر مولانا جمشید علی خاں 85سال کی عمر میں برین ہیمبرج کی مرض کیوجہ سے رضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔مرحوم مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے انکی میت نماز جنازہ کیلئے تبلیغی مرکز میں لائی گئی تو سینکڑوں تبلیغی کارکنان انکا آخری دیدار کرنے کیلئے بے تاب نظر آئے کارکنان کے زیادہ رش کیوجہ سے انکی میت کو مولانا احسان کے گھر لیجایا گیا مرحوم نے اپنی زندگی اسلام کیلئے وقف کئے رکھی انکی وفات سے تبلیغی جماعت ایک مدبر اور مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا جمشید علی خاں امیر جماعت حاجی عبدالوہاب خاں کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے مولانا جمشید علی خاں کی وفات پر تمام مکاتب فکر نے گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔