9 محرم الحرام کا جلوس اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی موبائل فون سروس بحال ہوگئی

پیر 3 نومبر 2014 21:23

9 محرم الحرام کا جلوس اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی موبائل فون سروس بحال ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) 9 محرم الحرام کا جلوس اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی موبائل فون سروس بحال ہوگئی۔ پیر کو سیکورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس رات 10 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم 9 محرم الحرام کے جلوس کے اختتام پذیر ہوتے ہی تقریباً 7 بجے موبائل فون سروس بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موبائل فون سروس کی بندش کے باعث شہریوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :