قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے: میجر جنرل عاصم باجوہ

پیر 3 نومبر 2014 20:50

قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے: میجر جنرل عاصم باجوہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2014ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار قریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر آج کی پروقار تقریب قوم کے عزم کی عکاس ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب روایتی جوش وجذبے سے منعقد ہوئی۔ گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے قریب خود کش حملے میں 57 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔