بحریہ ٹاؤن کاکراچی میں دنیاکی تیسری سب سےبڑی مسجدبنانےکافیصلہ

پیر 3 نومبر 2014 20:43

بحریہ ٹاؤن کاکراچی میں دنیاکی تیسری سب سےبڑی مسجدبنانےکافیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2014ء)بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں دنیاکی تیسری سب سےبڑی مسجد بنانے کا فیصلہ کیا ہے،مسجدالحرام دنیاکی سب سےبڑی اورمسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم دوسری بڑی مسجد ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجد اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہوگی جس میں 8لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہوگی۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاؤن کےاس پروجیکٹ کےتحت مسجدمیں ایک میوزیم بھی ہوگا، جس میں قرآن پاک کے قدیم اور نایاب نسخےرکھے جائیں گے۔ مسجد میں 70ہزارسےزائدنمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مسجدانتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب ہوگی۔ بحریہ ٹاؤن کو حال ہی میں لاہورمیں دنیاکی ساتویں بڑی مسجدکی تعمیرکااعزازحاصل ہے جس میں 70ہزار سے زائد نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس مسجد میں جمعے کو ایک لاکھ افراد کااجتماع ہوا جس میں مولاناطارق جمیل نے خصوصی بیان بھی کیا تھا۔