افغان صدر کا وزیر اعظم پاکستان سے ٹیلیفونک رابطہ

پیر 3 نومبر 2014 20:32

افغان صدر کا وزیر اعظم پاکستان سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2014ء) افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے واہگہ بارڈر دھماکے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو فون کیا اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان نے افغان صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ افغانستان اور پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔دونوں رہنماﺅں نے مل کر خطے سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :