واہگہ بارڈر دھماکے کی منصوبہ بندی کراچی میں ہوئی : حساس اداروں کا انکشاف

پیر 3 نومبر 2014 20:14

واہگہ بارڈر دھماکے کی منصوبہ بندی کراچی میں ہوئی : حساس اداروں کا انکشاف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2014ء) واہگہ بارڈر دھماکے کے بعد حساس اداروں نے اہم انکشافات کر دیے۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کراچی میں کی گئی جس میں کالعدم تنظیم جند اللہ اور تحریک طالبان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ واہگہ بارڈر دھماکے کی منصوبہ بندی طالبان کمانڈر گل امان نے کی جو اس وقت افغانستان میں ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد حساس اداروں نے عاشورہ کے تین دن سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی سفارش کی ہے جبکہ ڈی آئی خان اور بنوں میں بھی خصوصی طور پر سیکورٹی سخت کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل ڈی آئی خان میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ عاشورہ محرم میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :