قوم کے حوصلے بلند، واہگہ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

پیر 3 نومبر 2014 17:42

قوم کے حوصلے بلند، واہگہ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کے واقعے نے شہریوں کے جذبے کو نیا جوش دے دیا۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ نعرہ تکبیر پاکستان زندہ باد اور دہشت گردی مردہ باد کے نعروں سے پریڈ ایریا گونج اٹھا۔ دہشت گرد ،پاکستانی قوم کے حوصلے توڑنے میں ناکام ہو گئے ۔

سانحہ واہگہ بارڈر کے باوجود پرچم اتارنے کی تقریب میں سیکڑوں شہری پہنچ گئے ۔ باب آزادی آنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ شہریوں کے حوصلے عزم اور وطن سے محبت کا جذبہ اپنے عروج پر نظر آیا ۔ پریڈ ایریا میں جیسے ہی پرچم اتارنے کی تقریب شروع ہوئی۔ علاقہ نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

رینجرز اہلکاروں کے زمین پ پڑتے قدموں نے حاضرین میں نیا جوش بھر دیا۔

پریڈ ایریا میں نظر آنے والا روایتی جوش وخروش آج جنون کی شکل اختیار کر گیا ۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، ڈی جی رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید، سی سی پی او امین وینس نے پریڈ میں خصوصی شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کورکمانڈر لاہور نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے قوم کا حوصلہ ختم نہیں ہو سکتا ۔ دہشت گردوں کی جانب سے اتنی لاشیں گرانے کے باوجود شہریوں نے واہگہ بارڈر پہنچ کر کرارا جواب دے دیا کہ دہشت گردوں جتنا مرضی زور لگا لیں پاکستانی قوم دہشت گردی سے ڈرنے والی نہیں۔

واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کے واقعے نے شہریوں کے جذبے کو نیا جوش دے دیا۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ نعرہ تکبیر پاکستان زندہ باد اور دہشت گردی مردہ باد کے نعروں سے پریڈ ایریا گونج اٹھا۔

لاہور: (دنیا نیوز) دہشت گرد ،پاکستانی قوم کے حوصلے توڑنے میں ناکام ہو گئے ۔

سانحہ واہگہ بارڈر کے باوجود پرچم اتارنے کی تقریب میں سیکڑوں شہری پہنچ گئے ۔ باب آزادی آنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ شہریوں کے حوصلے عزم اور وطن سے محبت کا جذبہ اپنے عروج پر نظر آیا ۔ پریڈ ایریا میں جیسے ہی پرچم اتارنے کی تقریب شروع ہوئی۔ علاقہ نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ رینجرز اہلکاروں کے زمین پ پڑتے قدموں نے حاضرین میں نیا جوش بھر دیا۔

پریڈ ایریا میں نظر آنے والا روایتی جوش وخروش آج جنون کی شکل اختیار کر گیا ۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ، ڈی جی رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید، سی سی پی او امین وینس نے پریڈ میں خصوصی شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کورکمانڈر لاہور نے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے قوم کا حوصلہ ختم نہیں ہو سکتا ۔ دہشت گردوں کی جانب سے اتنی لاشیں گرانے کے باوجود شہریوں نے واہگہ بارڈر پہنچ کر کرارا جواب دے دیا کہ دہشت گردوں جتنا مرضی زور لگا لیں پاکستانی قوم دہشت گردی سے ڈرنے والی نہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/243635#sthash.8c816zjH.dpuf

متعلقہ عنوان :