خود کش حملے میں 15کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،بال بیرنگز اورکیلوں کے استعمال سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا

پیر 3 نومبر 2014 16:34

خود کش حملے میں 15کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،بال بیرنگز ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء)واہگہ بارڈر پر کئے جانیوالے خود کش حملے میں تقریباً15کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،بال بیرنگز اورکیلوں کے استعمال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں کی طرف سے حکومت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیزمواد بنانے میں پوٹاشیم اور سلفر کا بھی استعمال کیا گیا،بال بیرنگز اور کیل استعمال ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اوردھماکے میں مجموعی طو رپر تقریباً 15کلو گرام مواد استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار نے کئی دن ریکی کے بعد پریڈ کے اندر جانے کی کوشش کی ۔بمبار اور خود کش جیکٹ جائے وقوعہ پر الگ الگ پہنچائے گئے۔