امریکہ کا واہگہ بارڈر خودکش دھماکے پر اظہار افسوس تحقیقات میں معاونت کی پیشکش

پیر 3 نومبر 2014 13:49

امریکہ کا واہگہ بارڈر خودکش دھماکے پر اظہار افسوس تحقیقات میں معاونت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) امریکہ کی جانب سے واہگہ بارڈر خودکش دھماکے پر اظہار افسوس اور تحقیقات میں معاونت کی پیشکش۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اتوار کو واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں امریکہ اور امریکی عوام جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دہشت گردوں کی نظر میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی کوئی اہمیت نہیں۔ واہگہ بارڈر پر حملہ قابل مذمت ہے۔ قانون کی حکمرانی کیلئے پاکستانیوں کے عزم کے حامی ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے ہرممکن تعاون کرتے رہیں گے۔ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو پکڑنے کیلئے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان میں امن و امان اور بہتر مستقبل کیلئے مدد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :