پنجاب پولیس اور پاکستان رینجرز کے حکام کی واہگہ کے قریب دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق

اتوار 2 نومبر 2014 23:34

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء) پنجاب پولیس اور پاکستان رینجرز کے حکام نے پاک بھارت مشترکہ چیک پوسٹ واہگہ کے قریب دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کردی ہے، اطلاعات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا اور رینجرز کے ترجمان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جے سی یو کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا اور اس امر کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دھماکہ خیز مواد کے تحت خودکش حملہ آور حساس ترین علاقے کے اندر کیسے پہنچا۔