خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے 7افراد بھی شامل

اتوار 2 نومبر 2014 23:32

خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے 7افراد بھی ..

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء)واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے اختتام پر ہونیوالے خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے 7افراد بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سمندری سے تعلق رکھنے والا خاندان واہگہ بارڈ رپر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کیلئے خصوصی طو رپر لاہور آیا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 7افراد لقمہ اجل بن گئے ۔جن میں حوریہ‘ عابد‘ زبیریہ‘ ایمان ‘ عمرانہ ‘ رمضان بی بی اور رباب شامل ہیں ۔