کراچی ، سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی ، کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گرد گرفتار، بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد

ملزمان کراچی میں تخریب کاری کی پلاننگ کر رہے تھے، ہٹ لسٹ بھی بر آمد ہوئی،سب انسپکٹر علی رضا کی پریس کانفرنس

اتوار 2 نومبر 2014 23:05

کراچی ، سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی ، کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گرد ..

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان کے قبضے سے بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کراچی میں تخریب کاری کی پلاننگ کر رہے تھے،ملزمان سے ہٹ لسٹ بھی بر آمد ہوئی ہیں، ملزما ن کا ہدف سیاسی تنظیم کا دفتر تھا۔

اتوار کی شب سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سب انسپکٹر علی رضا نے بتایا کہ خفیہ ذرائع اور انٹیلی جنس نیٹ ورک سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم کے چند افراد منگھوپیر کے علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں جس پر سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کی اور مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کے 5دہشت گرد عظیم احمد شیخ، محمد شاکر، شاہ جہاں، عمران حسین اور جبار کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے بارود سے بھری موٹرسائیکل، دس بال بم، بارود مواد، ڈیٹونیٹر اوربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

علی رضا کے مطابق موٹر سائیکل میں بم نصب کو ناکارہ بنا دیا گیا۔موٹر سائیکل میں بارہ سے پندرہ کلو بارود مواد نصب تھا، ملزمان فرقہ ورانہ تخریب کاری کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے ایک ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے جس میں علماء کرام اور پولیس افسران کے ساتھ ساتھ شہر کی اہم شخصیات کے نام درج ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے مرحلے میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر کو نشانہ بنانے چاہتے تھے جس کے بعد انہوں نے ایک خود کش حملہ آور بھی تیار کیا تھا جو محرم کے جلوس میں استعمال کیا جانا تھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان اپنے ساتھیوں کو ٹریننگ کے لیے وزیرستان بھجتے تھے۔

متعلقہ عنوان :