واہگہ بارڈرپرخودکش حملہ ،بھارت نے بی ایس ایف کوہائی الرٹ کردیا

اتوار 2 نومبر 2014 23:05

واہگہ بارڈرپرخودکش حملہ ،بھارت نے بی ایس ایف کوہائی الرٹ کردیا

امرتسر(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء ) پاک بھارت سرحدکے نزدیک واہگہ بارڈرپرپاکستانی علاقے میں اتوارکی شام خودکش حملے کے بعدبھارتی بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کوہائی الرٹ کردیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق پنجاب میں اٹاری بارڈرپربی ایس ایف حکام کاکہناہے کہ دھماکہ تقریبادوکلومیٹرکے فاصلے سے سناگیا۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف حکام کے مطابق اتوارکی وجہ سے پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کی طرف عام دنوں کے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کابہت زیادہ رش تھا۔

یہ بات عجیب ہے کہ جب حکومت کی جانب سے انٹیلی جنس ادارے کوممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظرخبردارکیاگیاتھاتوکوئی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے ۔ڈی ایس ایف کے ایک اہلکارنے کہاکہ ہم نے واہگہ واقع کے بعدپوری سرحدپرہائی الرٹ کردیاہے اورتفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :