خود کش دھماکے میں دس سے پندرہ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا‘ ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی

حملہ آور کا ٹارگٹ رینجرز کی پرچم اتارنے کی تقریب تھی ،اعضاء ڈی این اے ،فرانزک لیب بھجوا دئیے‘ وزیر داخلہ شجاعت خانزادہ

اتوار 2 نومبر 2014 22:55

خود کش دھماکے میں دس سے پندرہ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا‘ ..

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء) وزارت داخلہ پنجاب نے واہگہ بارڈر پر ہونیوالے خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بھجوا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں 10سے 15کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بال بیئرنگز بھی استعمال کئے گئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضاء بھی ڈی این اے اور فرانزک لیب کوبھجوا دئیے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ آور کا ہدف رینجرز کی پرچم اتارنے کی تقریب تھی لیکن سکیورٹی حصار کی وجہ سے وہ آگے جانے میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ خود کش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے اور فرانزک کے لئے بھجوا دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :