آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیگا‘ وزیر اعظم نواز شریف

دہشتگرد قوم کو تقسیم اورخوفزدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے، پنجاب حکومت اداروں کی مدد سے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے

اتوار 2 نومبر 2014 22:55

آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیگا‘ وزیر اعظم نواز ..

لاہور( اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے واہگہ بارڈر پر ہونیوالے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں لاہور کے واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے، وزیراعظم کی جانب سے خود کش حملے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے تعزیتی اور مذمتی بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دے۔ وزارت داخلہ تحقیقات میں پنجاب حکومت سے تعاون کرے۔ وزیراعظم نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اداروں کی مدد سے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔وزیر اعظم محمدنواز شریف نے مزید کہا کہ قوم دہشتگر دی کے شکست خوردہ نظریے کے خلاف متحد رہے ،آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔ دہشتگرد قوم کو تقسیم اورخوفزدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مسلح افواج کے شہیدوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :