واہگہ بارڈر دھماکہ، بھارتی فورسز کا 3 روز تک پرچم اتارنے کی تقریب نہ کرنے کا اعلان

اتوار 2 نومبر 2014 22:30

واہگہ بارڈر دھماکہ، بھارتی فورسز کا 3 روز تک پرچم اتارنے کی تقریب نہ ..

واہگہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء)واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد ہونے والے خود کش حملے کے بعد بھارتی بارڈر فورسز کی طرف سے آئندہ تین روز تک یہ تقریب منعقد نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی بارڈر فورسز کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی حکام کی درخواست پر کیا گیا ہے۔واضح رہے واہگہ بارڈر پر پاکستانی علاقے میں ہونے والے اس دھماکے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔