عمران خان اور سراج الحق میں ٹیلی فون پر رابطہ، گلے شکوے دور کرنے کا اعلان
اتوار 2 نومبر 2014 22:12
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے مابین ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے رابطے میں انہوں نے چند روز قبل سراج الحق کے متنازعہ بیان سے پیدا ہونے والی تلخی اور گلے شکوے دور کرنے کا اعلان کیا ہے دونوں رہنماؤں نے یہ بات شدت سے نوٹ کی کہ مذکورہ بیان اور اس پر عمران خان کے ردعمل کی وجہ سے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں بلاوجہ تلخیاں اور کدورتیں جنم لے سکتی ہیں جس سے موجودہ کھٹن سیاسی صورتحال میں دونوں اتحادی جماعتوں کے کاز کو نقصان پہنچ سکتا ہے سراج الحق نے واضح کیا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو ایک ہی سکے کے دو رخ ہونے کا بیان ہرگز نہیں دیا جو غلط فہمیوں کا سبب بنا جبکہ عمران خان نے سخت ردعمل پر معذرت کی اور واضح کیا کہ وہ جماعت اسلامی اور اپنے کارکنوں کو ایک جان دو قالب سمجھتے ہیں رابطے کے وقت عمران خان کے ساتھ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی بھی موجود تھے شوکت یوسفزئی نے بعد ازاں رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ رابطہ اور صلح صفائی اسلئے بھی ضروری تھی کہ مخالفین اور سٹیٹس کو کی حامی جماعتیں اور سیاستدان ہمارے اختلافات کو اپنی فتح سمجھتے پہوئے بغلیں بجا رہے تھے اور اب ہمارے شیر و شکر ہو جانے سے انکے شیطانی خواب چکنا چور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دونوں جماعتیں ایک مثالی اتحادی حکومت کا حصہ ہیں جسکی کامیابی مخالفین پر بجلی بن کر گر رہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.