گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں قیامت صغری کا منظر ، مرد و خواتین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی ایک بڑی تعداد اپنے پیاروں کی تلاش میں واہگہ بارڈر پہنچ گئی

اتوار 2 نومبر 2014 21:21

گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں قیامت صغری کا منظر ، مرد و خواتین دھاڑیں مار مار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء)واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قریب واقعہ گھرکی ٹرسٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں قیامت صغریٰ کامنظر تھا ۔ مرد و خواتین اپنے پیاروں کی تلاش میں دیوانہ وار ادھر اُدھر بھاگتے ہوئے دکھائی دئیے ۔

(جاری ہے)

بعض افراد اپنے پیاروں کے نہ ملنے اور بعض لاشیں دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جسکی وجہ سے فضاء سوگوار رہی ۔ اس موقع پر کئی خواتین اپنے پیاروں کی لاشیں دیکھ کر بیہوش ہو کر گر پڑیں جنہیں طبی امداد دی گئی ۔واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والوں کے اہل خانہ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی واہگہ بارڈر کی طرف دوڑ پڑے جسکی وجہ سے سکیورٹی اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔