واہگہ بارڈر خود کش حملہ، پنجاب حکومت کاجاں بحق اور زخمی افراد کیلئے معاوضے کا اعلان

اتوار 2 نومبر 2014 21:21

واہگہ بارڈر خود کش حملہ، پنجاب حکومت کاجاں بحق اور زخمی افراد کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) پنجاب حکومت نے واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے لوحقین اور زخمی افراد کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے حکم کے مطابق ہر جاں بحق ہونے والے فرد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی ہونےو الوں کو فی کس 75ہزار اورمعمولی زخمیوں کو فی کس 25ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ واضح رہے اس خود کش حملے میں 50سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :