پرچم اتارنے کی تقریب کے اختتام پرلوگ انتہائی جوش و خروش میں باہر نکل رہے تھے‘ عینی شاہدین،آدھے سے کم لوگ ہی باہر نکلے ہوں گے کہ دھماکہ ہو گیا ،رینجرز نے باقی افراد کو اندر ہی روک لیا

اتوار 2 نومبر 2014 21:04

پرچم اتارنے کی تقریب کے اختتام پرلوگ انتہائی جوش و خروش میں باہر نکل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) عینی شاہدین کے مطابق واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے اختتام پر لوگ انتہائی جوش و خروش میں باہر نکل رہے تھے کہ زور دار دھماکہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدکسٹم اہلکار محمد اسلم نے بتایا کہ تقریب کے اختتام پر آدھے سے کم لوگ ہی باہر نکلے ہوں گے کہ زور دار دھماکہ ہو گیا جس سے افرا تفری پھیل گئی تاہم رینجرز اہلکاروں نے باقی افراد کو باہر نکلنے سے روکدیا ۔ محمد اسلم کے مطابق دھماکہ پریڈ گراؤنڈ کے باہر واقع ایک ہوٹل کے سامنے ہوا ۔ایک اور عینی شاہد کے مطابق اتوار کے روز شہریوں کی ایک بڑی تعداد پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے واہگہ بارڈر آتی ہے تاہم محرم الحرام کی وجہ سے گزشتہ روز معمول سے کم تعداد واہگہ بارڈر پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :