لاہور: واہگہ بارڈر کے قریب خود کش دھماکا، 45 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، دھماکہ خودکش تھا، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا

اتوار 2 نومبر 2014 19:25

لاہور: واہگہ بارڈر کے قریب خود کش دھماکا، 45 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) لاہور کے علاقے واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے میں 45افراد کے جاں بحق جبکہ 70 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، زخمیوں میں رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔لاہور کے علاقے واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد کے جاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو گھرکی ٹرسٹ ہسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خودکش تھا اور اس میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہونے چکے ہیں جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں. نجی ٹی وی کے مطابق شہری امداد آپ کے تحت حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں تاہم گھرکی ہسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث زخمی افراد کو دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بظاہر یہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واضع رہے کہ واہگہ بارڈر کے قریب قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں روزانہ سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ شہریوں کی آمد کے پیش نظر قریب ہی کھانے پینے کی دکانیں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جہاں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پریڈ جیسے ہی ختم ہوئی اس کے فوری بعد دھماکا ہوگیا۔ واقعہ کی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے حادثہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :