خواہش ہے پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ٹیم مین کی حیثیت سے یاد رکھا جائے ، یونس خان

ہفتہ 1 نومبر 2014 23:06

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے یونس خان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک ’ٹیم مین‘ کی حیثیت سے یاد رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں جاوید میانداد، انضمام الحق، ممد یوسف اور حنیف محمد جیسا عظیم بلے باز نہیں، میں اپنا ان سے موازنہ نہیں کرتا۔

’ان کے مقابلے میں، میں جس عہد میں کھیل رہا ہوں وہ نسبتاً آسان ہے، میں چاہتا ہوں مجھے ایک ٹیم میں کی حیثیت سے یاد رکھا جائے جو اپنے ملک کی جیت میں وقار میں اضافے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘۔اس موقع پر یونس آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔’یقیناً جب رنز بنائیں اور کھیل میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کریں تو آپ اپنی ٹیم کو جیتتے دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا میری بھی خواہش ہے کہ ہم وائٹ واش کرنے میں کامیاب رہیں۔

(جاری ہے)

یہ ہمارے لیے آسان نہیں، ٹیم میں اچھے اسپنرز کے باوجود ہمیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا س سے قبل بھی اس طرح کے حالات سے گزر چکا ہے اور یہ ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں‘۔یونس نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز سے باہر کیے جانے کے بعد بہت مایوسی ہوئی تھی اور ایسی صورتحال سے نمٹنا کتنا مشکل تھا۔’میں بتا نہیں سکتا کہ وہ ہفتہ میں نے کیسے کاٹا کیونکہ میرے اہلخانہ اور دوست بھی بہت تناوٴ میں تھے اور وہ سب یہی سوچ رہے تھے کہ اب میں کروں گا‘۔یونس نے کہا کہ وہ سب اسی خوف کا شکار تھے کہ کہیں میں ریٹائرمنٹ نہ لے لوں لیکن یہ ہفتہ میری خاصی حد تک حوصلہ افزائی کا سبب بنا۔

متعلقہ عنوان :