اورکزئی ایجنسی:سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 20 دہشتگرد ہلاک، چھ اہلکار شہید

ہفتہ 1 نومبر 2014 11:27

اورکزئی ایجنسی:سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 20 دہشتگرد ہلاک، چھ اہلکار ..

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چھ سیکورٹی اہلکار شہید ، تین زخمی ہوگئے ، بیس شدت پسند بھی مارے گئے ، باجوڑ ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے سے لیویز اہلکار شہید ، ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی کے سنگم پر واقعے علاقے شیرین درہ میں شدت پسندوں نے علی الصبح بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے سیکورٹی فورسز کے چھ جوان موقع پر شہید ، تین شدید زخمی ہوگئے ۔

سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے بیس دہشتگرد مارے گئے ادھر باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند کے نواحی علاقے کمرسر میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :