سول نافرمانی کی تحریک اور دھرنوں کے باوجود ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:56

سول نافرمانی کی تحریک اور دھرنوں کے باوجود ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء)وفاقی دارلحکومت میں دھرنوں اور حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک کے باوجود ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت اس سال 17 فیصد زیادہ رقوم ٹیکس کی مد میں جمع کی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک ایف بی آر نے جولائی سے اکتوبر تک 754 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا ہے جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں 160 ارب اور اس سال اکتوبر میں 188 ارب روپے بطور ٹیکس جمع کئے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہے۔