وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا
جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:20
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) وفاقی حکومت نے ملک میں نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیاہے، یہ مردم شماری آئندہ برس فروری یا مارچ میں شروع کی جاسکتی ہے۔
(جاری ہے)
مردم شماری کی حتمی منظوری سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلاکر صوبائی حکومتوں سے حتمی رائے طلب کی جائے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسکے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، مردم شماری کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، جس میں وفاقی وزرا، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں کوشامل کیا جائے گا، ملک میں مردم شماری مرحلہ وار کی جائے گی اور اس کی تکمیل میں ایک برس کا عر صہ لگ سکتا ہے۔
مردم شماری کا ڈیٹا نادرا کے تعاون سے مرتب کیا جائے گا اور اس مردم شماری کے دوران انتہائی حساس اور حساس علاقوں میں اس کام کی تکمیل کے دوران سکیورٹی تعاون کے لیے فوج کی مدد طلب کی جاسکتی ہے، مردم شماری کا کا م سرانجام دینے کے لیے صوبائی حکومتوں کے تعلیم ، بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.