پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے کمی، فی لٹر 94 روپے 19 پیسے کا ہوگیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:18

پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے کمی، فی لٹر 94 روپے 19 پیسے کا ہوگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی باقاعدہ منظوری دیدی ، پٹرول کی قیمت 103 روپے62 پیسے سے کم ہو کر94 روپے 19 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ تمام وزرائے اعلیٰ کو قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور کرایوں میں کمی کی ہدایت کر دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لٹرکمی کی گئی ہے ۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 16 پیسے ، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14 روپے 68 پیسے کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 94 پیسے 19 پیسے اور ڈیزل 101 روپے 21 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ۔

(جاری ہے)

مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 52 پیسے، ایچ او بی سی کی نئی قیمت 116 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 83 روپے 4 پیسے فی لٹرہو گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں ۔ اس طرح مہنگائی میں کمی ہوگی، نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔