Live Updates

تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹیں دیگی ،مجھ سمیت کسی کی ٹکٹ کنفرم نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:37

تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹیں دیگی ،مجھ سمیت کسی کی ٹکٹ کنفرم ..

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) تحریک انصا ف کے وائس چیئرمین مخد وم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی یقین دھانی پر اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل الیکشن کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا وعدہ کیا جو آج تک پور انہیں ہو ا،تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر ٹکٹیں دیگی، مجھ سمیت کسی کی ٹکٹ کنفرم نہیں ہے ،1970کے بعد آج تک جتنے بھی الیکشن ہوئے وہ شفاف نہیں تھے ۔

روزانہ الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینگے الیکشن شفاف ہوئے بغیر پاکستان مضبوط نہیں ہو سکتا،ملتان کے الیکشن میں سابق وزیر اعظم ڈور ٹو ڈور گئے عوام نے مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بری طرح مسترد کیا اب مسلم لیگ(ن)کو بھکر کے ضمنی الیکشن میں امیدوار نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مخدو م شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا با مقصد ہے 2013کے الیکشن میں قوم کا مینڈیٹ چرایا گیا اس جعلی مینڈیٹ کے خلاف سپریم کورٹ ،پارلیمنٹ،الیکشن کمیشن ،میڈیا کے پاس گئے کچھ حاصل نہ ہونے پر ہم عوام کے پاس آئے ۔انہوں نے کہا 15نومبر کو عمران خاں ساہیوال میں جلسہ کرینگے جسے تما م ٹکٹ ہولڈرز ،عہدران کامیا ب بنائیں اور 30نومبر کو اسلام آباد با مقصد دھرنا ہو گاجس میں یونین کونسل سے لیکر ضلع کی سطح تک تما م کارکنان شامل ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ اب بجلی کی قیمتیں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ گھروں میں لڑائیاں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بری طرح نا کام ہو چکی ہے ۔کپاس کی قیمت 3000روپے حکومت نے مقرر کی مگر 2400روپے میں کپاس فروخت ہو رہی ہے ۔جبکہ دھان کی قمیت گزشتہ سال 2600روپے تھی اور آج 1400روپے رہ گئی ہے ۔مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے کسانوں کو بری طرح کچل دیا ہے بیروزگاری ،لاینڈ آرڈ،دہشت گردی ،فرقہ داریت حکومتی ناکامی کا ثبو ت ہے،انڈیا پاکستان کے نہتے شہریوں کو شہید کر رہا ہے حکومت ان کیساتھ آلو ٹماٹر کی تجارت کر رہی ہے ۔

ہم اصولی طور پر استعفے دے چکے ہیں اور ہم عوام کے بے حد مشکور ہیں کہ دھاندلی ، پنکچر اور ووٹوں پر قینچی چلانے کے باوجود ہمیں کامیاب کروایا ۔اس موقع پر آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی میاں گنج بخش بودلہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات