ملک بھر کے لاکھوں ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں سخت پریشانی کا سامنا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء)ملک بھر سے لاکھوں ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے،جس سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کا نظام ناکام ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر سے لاکھوں ٹیکس دہندگان کا گوشوارے جمع کرانے سے محروم رہ جانے کا خطرہ ہے اور اس صورت میں اْنہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ایف بی آر کا آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام اٹھائیس اکتوبرسے انتہائی سست روی کا شکار ہے اورانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتیس اکتوبر ہے۔

سینئیر ممبر ایف بی آرشاہد حسین اسد کا کہنا ہے کہ آخری تاریخوں میں ایک ساتھ لاکھوں گوشوارے جمع کرانے سیاس صورتحال کا سامنا ہے جبکہ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کیسابق صدر علی رحیم کہتیہیں کہ آن لائن سسٹم کا انتہائی سست ہوجانا ایف بی آر کی نا اہلی ہے۔