صوابی،سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان نے ایڈیشنل سیشن جج صوابی کے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت کرا دی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 23:04

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) )سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان نے ایڈیشنل سیشن جج صوابی کے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت کرا دی انہوں نے میڈیا کو اے اے سی صوابی کے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ چودہ اکتوبر کو مذکورہ اے اے سی صوابی نے موضع مرغز میں غریب قصابوں پر پرچے کئے تھے جو کہ بوگس تھے جسے خود اے سی صوابی نے بھی تسلیم کیا تھا ۔

(جاری ہے)

چونکہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی جس پر اے اے سی صوابی عدالت جا کر ان سے مذکورہ قصابوں کو معاف کر نے اور چھوڑنے کی استدعا کی اے سی نے بتایا کہ قصابوں کو عدالت میں پیش کر کے اسے رہا کیا جائے ۔ جب مذکورہ قصابوں کو عدالت میں پیش کر نے کے لئے پولیس نے لایا تو موصوف نے بھر ے عدالت میں ان دکانداروں بلکہ پولیس اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی کی اور انہیں بُرا بلا کہا اور اگلے روز جب میں ان کے دفتر گیا تو وہاں مجھے بھی گالیاں دے کر میری بے عزتی کی جس پر مجبوراً مجھے ان کا جواب دینا پڑا میں نے یہ سب کچھ غریبوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی پر کیا#

متعلقہ عنوان :